ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں برقعہ اور زعفرانی شال تنازعہ۔۔طلباء کے بیچ پھر مارپیٹ

بھٹکل میں برقعہ اور زعفرانی شال تنازعہ۔۔طلباء کے بیچ پھر مارپیٹ

Sun, 12 Mar 2017 03:45:47    S.O. News Service

بھٹکل11؍مارچ (ایس او نیوز) کچھ دنوں سے بھٹکل کے گورنمنٹ فرسٹ گریڈ ڈگری کالج میں خاتون لیکچرارس کے برقعہ پہننے اور اس کی مخالفت میں سنگھ پریوار کی طلباء تنظیم سے وابستہ طالب علموں نے زعفرانی شال اوڑھ کر کلاسس میں شریک ہونے کا جو تنازعہ کھڑاکیا تھا اس میں تازہ اضافہ جمعہ کے دن گروہی مارپیٹ سے ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن پہلے طلباء کے ایک گروہ نے ان کے زعفرانی شال اوڑھنے والے حکم کی خلاف ورزی کرنے پر ایک طالب علم کی پیٹائی کردی تھی۔اب بتایا گیا ہے کہ یہ تازہ مارپیٹ جوابی حملے کے طور پر کی گئی ہے۔ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق جینت ، کیشو او ر آنندنامی طلباء نے ابھیشیک نائک، راگھویندرا نائک اور جیون نائک پرحملہ کیا اور ان کی پیٹائی کردی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ جوابی حملہ کرنے والے مذکورہ طلباء کو سرکل پولیس انسپکٹر سریش نائک نے پولیس اسٹیشن لے جاکر وارننگ دی ہے کہ اسی طرح حملہ اور جوابی حملے کا سلسلہ کالج میں چلتا رہا تو پھر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Share: